ملیر، بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) تھانہ بن قاسم کی حدود پپری کے مری گوٹھ میں 12 سالا معصوم الف خان ولد ملہار بنگلانی کو اپنے سگے بھائی منصف ولد ملہار بنگلانی نے کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا جبکہ دوسرے بھائی زاہد، ماں اور بہن کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم محمد خان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ قاتل منصف بنگلانی نے اپنے والد ملہار بنگلانی سے پیسے مانگے تھے۔ والد کے انکار کرنے پر وہ کلہاڑی لیکر آیا اور گھر والوں پر حملہ کردیا۔ 12 سالا بھائی الف خان نے مداخلت کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اپنے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا اور 10 سالا دوسرے بھائی زاہد، ماں اور بہن کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور جگہ جگہ قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ جیسے ہی مقتول کے والد آئیں گے تو مقدمہ درج کرکے کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں