دادو، لاک ڈاؤن کے باعث بھوک و افلاس، مزدور کی خودکشی کی کوشش

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) لاک ڈاؤن کے باعث بھوک اور بدحالی نے جنم لے لیا۔ تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں مزدور کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مزدور معشوق ملاح کو علاقہ مکینوں نے خودکشی کرنے سے روک لیا۔ مزدور کا کہنا تھا کہ دہاڑی پر مزدوری کرتا ہوں، لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں فاکہ کشی ہے۔ گھر میں بیوی اور بچے دو روز سے بھوکے بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں