ٹھٹھہ، حفاظتی کٹ نہ ہونے پر طبی عملہ سراپا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) پیرا میڈیکل اسٹاف، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سول ہسپتال مکلی کی جانب سے محکمہِ صحت اور مرف انکی ایک سماجی تنظیم کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج میں سول ہسپتال مکلی کے تمام ڈاکٹرز، میل فی میل نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور مرف نامی سماجی تنظیم نے کرونا مرض سے بچنے کے لئے ابھی تک حفاظتی کٹ نہیں دی گئی۔ ہماری جانوں کو خطرہ ہے جب کہ مریض ہسپتال میں گھس آتے ہیں، ہماری حفاظت کے لئے کوئی سامان موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں