لاک ڈاؤن کے دوران مٹھی شہر کا منظر

مٹھی(نامہ نگار، جی آر جونیجو) حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مٹھی سمیت ضلع کے دیگر شہروں میں بھی کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ سڑکین ویران ہیں جبکہ لوگ اپنے گھرون تک محدود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے چوتھے روز مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو، چھاچھرو، چیلہار، ننگرپارکر، کلوئی اور دیگر شہرون میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں جبکہ سڑکین ویران ہو گئی ہیں۔ مٹھی میں روز مرہ کی اشیاء کی دکانیں دودھ، دہی، سبزی کے ٹھیلے اور میڈیکل اسٹور کھلے رہے تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف چوراہوں پر گشت کر رہی ہے۔ تھرپارکر پولیس کی جانب سے مزدور طبقے میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھرپارکر کے نوجوانوں اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی غریب لوگوں کو گھروں تک راشن کی رسائی کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں