کندھ کوٹ، کرونا وائرس ایسا وائرس ہے جس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے، شبیر بجارانی

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) صوبائی وزیر شبیر علی بجارانی نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل گھڑی ہے، اس خطرناک وبا کے خاتمے تک آپ سب اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس بیماری کو شکست دے سکیں۔ کرونا وائرس ایسا وائرس ہے جس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔ جاری کردہ وڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جو اقدامات اٹھائے ہیں، اس میں سندھ حکومت کو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ کشمور ضلع بھر کی عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ حالات کی بہتری تک حکومتِ سندھ کا ساتھ دیں اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں