ملیر، انسدادِ کرونا کے لئے نوجوان میدان میں آگئے

ملیر(نامہ نگار، منظورسولنگی) ملیر میں نوجوان کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے میدانِ عمل میں آگئے۔ نوجوانوں جی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت مضافاتی علاقوں اور شہروں میں اسپرے کرکے لوگوں میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کاٹھوڑ سٹی، عدلو ماچھی سمیت ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں نے ناصر روشن کی قیادت میں اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کرکے انسدادِ کرونا اسپرے کیا۔ انہوں نے لوگوں میں شعور کو بیدار کیا کہ وہ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، جس پر لوگوں نے نوجوانوں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے کا عزم کیا۔
دوسری جانب پپری میں موسیٰ کولاچی و دیگر کی قیادت میں اسپرے کے علاوہ چندہ کرکے غریب دہاڑی مزدوروں کے گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ درسنہ چھنہ میں یوسف جوکھیو کی قیادت میں نوجوانوں نے پورے علاقے میں اسپرے مہم شروع کر رکھی ہے۔ نوجوانوں کی سرگرمیوں کو دیکھ رکر ضلع کاوَنسل انتظامیہ نے بھی مچھر مار اسپرے کے اعلان شدہ شیڈول پر عمل در آمد شروع کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں