ملیر، نمازِ جمعہ کے اجتماعات کروانے پر گرفتار پیش امام ضمانت پر آزاد

ملیر (نامہ نگار،منظورسولنگی) کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیئے حکومتِ سندھ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے کے لیئے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے اور نمازِ جمع کے اجتماع کرنے پر شاہ لطیف، میمن گوٹھ، پپری و دیگر علاقوں میں امامِ مساجد پر مقدمات درج کرکے متعدد امامِ مسجد کو گرفتار لیا گیا تھا۔ گرفتار امامِ مساجد میں سے آٹھ سے زائد کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ اس سلسلے میں کورٹ میں پیش امام پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سموں گوٹھ مسجد الہی کے پیش امام محمد کی ضمانت 6 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔ تھانہ شاہ لطیف میں نامزد 6 مساجد کے پیش اماموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے سید افضل چشتی کی ضمانت دس ہزار روپے مالیت پر منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں