دادو، لاک ڈاؤن میں غفلت، 4 ایس ایچ او معطل

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) لاک ڈاؤن پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر ایس ایس پی دادو نے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔ تدصیلات کے مطابق تھانہ دادو، تھانہ جوہی، تھانہ مخدوم بلاول اور تھانہ امینانی کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی دادو نے کہا ہے کہ دفعہ 144 اور دفعہ 188 کے نفاذ پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمددرآمد کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں