دادو، لاک ڈاؤن چھٹے روز بھی جاری

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) سندھ بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے چھٹے روز بھی خیرپور ناتھن شاہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے۔ پولیس شہریوں کو گھروں میں محدود کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ حکومتِ سندھ کے احکامات کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ عملدرآمد کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز بھی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث خیرپور ناتھن شاہ میں مزدور طبقہ خاصہ پریشان ہے۔ راشن نہ ہونے پر کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ گاؤں رحیم جو ڈھورو میں مزدور معشوق ملاح نے خودسوزی کی کوشش کی جس پر علاقہ مکینوں نے مداخلت کرکے اسے روک لیا تاہم مزدور طبقے نے حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے راشن کی فراہمی کو یوینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں