دادو، 100 سے زائد تبلیغی قرنطینہ پہنچائے گئے

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشہ کے پیشِ نظر پولیس انتظامیہ اور محکمہِ صحت متحرک ہوگئی۔ دادو میں تبلیغی جماعت کے 100 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر آئسولیٹ کردیا تاہم ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہِ صحت کے مطابق تمام افراد کی کرونا ٹیسٹ کی جائے گی جبکہ تبلیغی جماعت کے 4 سے زائد مراکز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ آئسولیٹ کیے گئے تبلیغی جماعت کے افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں