ملیر، کرونا قبرستان کے لئے زمین مختص کردی گئی، ایک شخص کی تدفین

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومتِ سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملیرشہزاد فضل عباسی نے سب ڈویژن بن قاسم جوریجی واقع لنک روڈ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین قبرستان کے لئے مختص کردی ہے۔زمین قبرستان کے لیے مختص ہونے کے بعد کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ملیر کے پہلے جاں بحق ہونے والے مانسہرہ کالونی کے رہائشی کو اسی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے شکار شخص کی تدفین کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے قبرستان آنے اور جانے والے راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شاہانی، فرحان جتوئی ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں