ملیر، صوبائی وزیر کی زیرِ صدارت کرونا کے متعلق اجلاس

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ملیر شہزاد فضل عباسی، ڈی ایچ او ملیر ڈاکٹر احمد علی میمن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ اور ملیر ڈاکٹر احمد علی میمن نے ضلع ملیر میں مثبت آنے والے پانچ کرونا کیسز کی تصديق کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لانڈھی میں دو مریض اور گلشنِ حدید میں تین کرونا کیسز مثبت آئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے گلشنِ حدید میں ڈاکٹر سمیت تین افراد میں کرونا مثبت ہونے پر گلشنِ حدید میں سرکاری اور خانگی ہسپتالوں میں او پی ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ گلشنِ حدید کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ موجود رہے گا جو صرف ایمرجنسی دیکھے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نے ضلع ملیر کی عوام سے اپیل کی کہ کراچی میں مقامی سطح پر منتقلی سے کرونا وائرس کے کیس آنے کے بعد عوام سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں۔ کرونا وائرس کا سوائے سماجی فاصلوں کے کوئی اور علاج نہیں ہے۔ ملیر کی عوام سے اپیل ہے کہ حکومتِ سندھ کے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں ۔ حکومت کرونا وائرس کے لئے جامع کام کر رہی ہے اور جلد روزانہ اجرت کمانے والے غریب مستحقین کی بھرپور مدد کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں