دادو، ضلع بھر میں لاک ڈاؤن جاری

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) سندھ بھر کی طرح ضلع دادو میں بھی لاک ڈاؤن کے بارہویں روز جاری رہا۔ ضلع دادو میں چاروں تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ، دادو اور جوہی میں تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازِ جمع باجماعت کی ادائگی پر بھی پابندی ہے تاہم عملدرآمد کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی جانب سے فلیگ مارچ بیا کیا گیا۔ ضلع دادو میں مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں کو گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں