کوڈیجی، لاک ڈاؤن کے دوران عوامی نمائندے غائب، نوجوان متحرک

کوٹڈیجی (نامہ نگار، فضل محمد بگٹی) کوٹ بنگلو میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری۔ جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کو ترجیع دیتے ہوئے مسلسل 6 روز سے کوٹڈیجی کی غریب مستحک اور دہاڑی دار مزدوروں کے گھروں تک پکی ہوئی خوراک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ علاقہ سے منتخب نمائندگان کوٹ بنگلو شہر سمیت تحصیل بھر سے غائب ہیں جن کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ نوجوانوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت انجام دی جانے والی اس مہم کے رہنماؤں شفقت حسین حاجانو اور فضل محمد بگٹی نے کہا کہ وہ اپنے شہر کے غریب لوگوں اور پورے پاکستان کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں