کوٹڈیجی، فائرنگ کے تبادلے سے علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

کوٹڈیجی (نامہ نگار، فضل محمد بگٹی) نواحی گاؤں ہوت خان لاشاری میں لاشاری برادری کے گھروں پر خاصخیلی اور مری برادری کے دو گروپوں کا حملہ۔ مسلسل تین گھنٹے فائرنگ جاری رہی۔ علاقہ جنگ کا میدان بن گیا۔ بروقت پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے پہنچ کر فائرنگ پر کنٹرول کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلحہ افراد نے پولیس پر بھی فائرنگ کی۔ مسلسل فائرنگ کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ علاقہ مکینوں کا حکامِ اعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں