ٹھٹھہ، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ایک اہلکار شہید

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) چوہڑجمالی کے قریب قادرڈنوشاہ کی مضافات میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ شہید پولیس اہلکار کا نام شاہنواز برہمانی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ ہفتے قبل ڈاکو پولیس موبائل،اسلحہ لیکر تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے فرار ہوئے تھے۔ جن کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپر کی رہنمائی میں آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں