ملیر، مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) کرونا وبا کے پھیلنے کے بعد حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث محنت کش اور دہاڑی دار مزدور بھوک بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں جن کی افلاس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہینڈز نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی اربن آفیس کی جانب سے کراچی کی کچی آبادی والی یونین کونسل ۳۱ گجرو کے سینکڑوں خاندانوں میں ایک مہینے کا راشن تقسیم کیا گیا ۔
محنت کشوں نے ہینڈز کے اس عمل کو سراہا اور اور شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب یونین کونسل مراد میمن کے قریب محنت کشوں کی آبادی بچل باغ کے200 گھروں میں مقامی صحافیوں اور سماجی تنظیم گڈاپ سوشل ویلفیئر کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں