گھوٹکی، جھونپڑیوں کو آگ لگنے کا واقعہ

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ڈہرکی کے نواحی علاقے راجہ فارم میں کاشتکاروں کے جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین بچے جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ بچوں کی عمریں تین سے دس برس کے درمیان ہیں جبکہ واقعہ میں خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈہرکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سات دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لیٹن میں لے لیا جس کے باعث سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آگ چولہے سے چنگاری اڑنے سے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں