گھوٹکی، مستحقین کا سہارہ بننے کے لئے نوجوان پیش پیش

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) میرپورماتھیلو میں نوجوان طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت 200 گھروں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں موجودہ لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے دہاڑی دار مزدورں کے گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا گیا۔ طلباء رہنماؤں اسد آرائين، دانش، شان، احسن اور دیگر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے ملکی سطح پر لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈائون کے باعث کافی مزدورں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال ہے۔ اسی طرح ہم نے بھی اپنے دوستوں کی مدد سے چندہ جمع کر کے 200 گھروں میں راشن کی تھیلیاں تقسیم کیں۔
ایک گھر میں کم از کم دو ہفتوں کا راشن دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں اپنے ارد گرد رہنے والے مزدوروں اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں