دادو، عورت علاج کے دوران فوت، ڈاکٹر پر غفلت کا الزام

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کی ماں دم توڑ گئی۔ بروقت علاج نہ ہونے سے دو بچوں کی ماں سلمہ نے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق عورت کو سر درد کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خاتون کے خاوند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث میری بیوی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی تاہم ڈاکٹر نے ایسے الزامات کو مستدر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کا بلڈ پریشر چیک کیا، شکایات سنیں اور دوائی بھی دی۔ 25 برس کی سلمیٰ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں