دادو، راشن نہ ملنے پر مزدوروں کا احتجاج

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) “کرونا وائرس سے خوف نہیں بھوک سے مر جائیں گیں۔” تحصیل جوہی میں ہوٹلوں پر کام کرنے والے مزدوروں کا احتجاج۔ دہاڑی دار طبقہ کا کہنا ہے کہ وہ تاحال راشن سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 15 روز گذر گئے ہیں لیکن ابھی تک راشن نہیں ملا۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشن دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں