لاڑکانہ، ضلع حکومت کا ایکشن، عوام میں خوشی کی لہر

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) کروانا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے پیشِ نظرلاک ڈاؤن کے باوجود بھی شہری بدستورشاہراہوں پر ہیں۔ شہریوں کے ہجوم کو دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنراقبال احمد تیوِ کی ٹیم اور انسدادِ تجاوزات سیل نے پولیس کے ہمراہ گجن پورچوک، اسٹیش روڈ، اللہ آباد، نوڈیرو روڈ، جیلس بازار سمیت دیگر کئی علاقوں میں سخت کارروائی کرتے ہوے گراں فروشی کے الزام میں 60 سے زائد افراد کو 55 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کردیاہے۔ بڑے جانور کے گوشت کا ریٹ 380 جبکہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 880 مقرر کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تازہ مچھلی کا فی کلو ریٹ 260 روپے مقرر کردیا ہے گیا ہے۔ پہلی مرتبہ سستے نرخ پر گوشت ملنے کے بعد شہریوں میں خوشی نظرآئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں