کندھ کوٹ، کرونا سے بچاؤ کا سامان ضلع حکومت کے حوالے کردیا گیا

کندھ کوٹ(نامہ نگار، غلام رضا نوناری) صوبائی وزیر شبیر علی بجارانی نے کرونا کی روک تھام کیلئے عطیے کے طور پر ضروری سامان ضلعی افسر برائے صحت کے حوالے کر دیا۔ ضلعی افسر برائے صحت ڈاکٹر نذیر احمد اعوان نے صوبائی وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ شرف الدین سومرو سے سامان وصول کیا۔ اس موقع پر جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر شبیر علی بجارانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع کے تمام آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سینٹر کیلئے ماسک، صابن، دستانے اور دیگر سامان ڈی ایچ او کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں