ملیر، گلشنِ حدید میں جھاڑیوں سے لاش برآمد

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) بن قاسم کے علاقے گلشنِ حدید فیز ۲ میں جھاڑیوں سے تشدد اور جھلس جانے والی 24سالہ نا معلوم نوجوان کی لاش بر آمد ہوئی ہے جسے صبح کے اوقات میں علاقہ مکینوں نے جھاڑیوں میں دیکھ کر اسٹیل ٹاوَن پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچ کر امدادی رضاکاروں کے معرفت لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ اس سلسلے میں علاقے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کو خدشہ ہے کہ نوجوان منشیات فروش تھا۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کی ذمہ دارانہ تحقیقات کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں