سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 321 افراد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 321 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے 114 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 267 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 113 افراد کراچی جنوبی، 162 افراد ایسٹ زون اور 28 افراد کو ویسٹ زون سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں