دادو، نومولود بچے کی ماں اغوا

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں بگ میں مسلحہ افراد نے گھر میں گھس نومولود بچے کی ماں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ واقعے کے خلاف مغوی خاتون کے خاوند رحمت اللہ گاڈہی نے نومولود بیٹے کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر محمد ایوب گاڈہی نے اپنے بیٹوں امتیاز گاڈہی، خالد گاڈہی اور دیگر مسلحہ افراد کے ہمراہ گھر میں گھس کر تشدد کا نشانا بنایا اور اسلحے کے زور پر میری بیوی کو اغوا کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ واقعے کے خلاف تھانہ گوزو میں رپورٹ درج کروائی ہے تاہم پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ مغوی خاتون کے شوہر نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے بیوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں