ٹھٹھہ، احساس کفالت پروگرام کا آغاز نہ ہو سکا

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) احساس پروگرام کی ٹیم بوائز ہائی اسکول مکلی میں نہ پہنچ سکی، سیکڑلوں خواتین کا مجمع صبح 7 بجے سے منتظر ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کی ٹیم کا آج گجو میں پروگرام ہے سب کو بتا دیا گیا ہے۔ تمام خواتین و حضرات دفعہ 144 کی پاسداری کریں اور دو سے زائد افراد احساس پروگرام کی رقم لینے وقفے وقفے سے آئیں۔ اگر کہیں بھی دفعہ 144کی خلاف ورزی نظر آئی تو کام روک دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں