کندھ کوٹ، احساس کفالت پروگرام پر ایس ایس پی کی بریفنگ

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) ایس ایس پی اسد رضا شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ خاندانوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ترسیل کیلئے ضلع بھر میں 50 سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کے احکامات پر تجرباری بنیادوں پر آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دڑی میں ایک سینٹر قائم کیا گیا تھا جہاں لوگوں کو تین فٹ کے فاصلے پر کھڑا کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹر میں ایک ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 70 پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں