لاڑکانہ، لاک ڈاؤن میں سختی

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) ضلع بھر میں پولیس، رینجرز و فوج کے جوانوں نے مختلف چوراہوں کو لاک کردیا۔ جس شہر کے تمام تر چوراہوں سمیت سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔ راستے پر آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لاڑکانہ پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ اشیائے خورد نوش و ضروریاتِ زندگی کی چیزوں کی خرید و فروخت کی اجازت دی جارہی ہے تاہم غیر ضروری باہر نکلنے والے شہریوں پر لاٹھی چارج سمیت دیگر سخت اقدامات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں