کرونا وائرس، حفاظتی کٹس نہ ہونے پر دادو کے ڈاکٹرزسراپا احتجاج

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹررز سراپا احتجاج بن گئے۔ حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت ڈکٹر احسان پہنور کر رہے تھے۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس نہیں دی جارہیں۔ بغیر ماسک اور حفاظتی کٹس کے علاج کرنا خودکشی کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سرجن کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر کے انتظامات نہیں کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں