لاک ڈاؤن، ٹھٹھہ شہر کا احوال جانئے

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) حکومتِ سندھ کی جانب سے ضلع بھر میں لاک ڈاوُن میں مزید سختی کے احکامات جاری۔ غیر ضروری باہر نکلنے والے شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ضلع بھر میں پولیس، رینجرز اور فوج کے جوانوں نے مختلف چوراہوں کو لاک کردیا۔ شہر کے تمام تر چوراہوں سمیت سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا۔
راستے پر آنے والے شہریوں کی موٹر سائیکلوں میں سے ہوا نکالی جا رہی ہے۔ ٹھٹھہ پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ غیر ضروری باہر نکلنے والے شہریوں پر لاٹھی چارج سمیت دیگر سخت اقدامات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں