قمبر شہدادکوٹ، احساس کفالت پروگرام میں خرد برد پر ملزمان گرفتار

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو) شہداد کوٹ میں بیواہ اور غریب خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت جاری کی گئی 12000روپئے کی قسط سے ایجنٹ مافیا ایک سے دو ہزار تک کٹوتی کرنے لگی۔ دیکھا جائے تو ایک طرف پوری دنیا میں کرونا وائرس کی شکل میں وبا پھلی ہوئی ہے لیکن ایجنٹ مافیا اپنی کرپشن کرنے اور پیسے کمانے کی ہوس میں لگے ہوئے ہیں۔
تھانہ ای سیکشن پولیس کو متاثرہ خواتین نےشکایات کی کہ نیو کمبوہ محلا میں 8 سرگرم ایجنٹ اپنے ڈیرے پر غریب، لاچار و بے بس لوگوں سے 12 ہزار روپے سے دو تین ہزار کٹوتی کر کے غریب لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی یار محمد رند کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 ڈیوائس کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں