لاڑکانہ، احساس کفالت پروگرام کا آغاز کردیا گیا

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) شہر کے ڈی سی ہائی اسکول، بھینس کالونی، نظر محلہ، لاہوری محلہ، شیخ زید، اور کینڈی مارکیٹ سمیت 14 مقامات پر احساس کفالت سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ہر سینٹر میں چار کائونٹر بنائے گئے تاہم انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بے پناہ رش کو قابو کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیےٹ۔ سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی سامنے آئی۔ متعدد سینٹرز پر خواتین رکاوٹیں توڑ کر سینٹر میں داخل ہو گئیں جبکہ لیڈیز پولیس کی جگہ مرد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نظر محلہ میں تشکیل کردہ احساس سینٹر پر خواتین کی جانب سے امدادی رقم میں ایک ہزار روپے کی کٹوتی کی شکایات کی گئیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں 12 ہزار کی جگہ 11 ہزار دیےے جارہے ہیں۔ میڈیا کوریج پر متعلقہ عملے نے بیشتر خواتین کو رقم واپس کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں