دادو، احساس کفالت پروگرام کے دوسرے روز ناقص انتظامات

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) احساس کفالت پروگرام کے دوسرے روز بھی تذلیل جاری رہی۔ احساس کفالت سینٹرز میں خواتین کا ہجوم جبکہ انتظامات سنبھالنے میں ضلعی انتظامیہ ناکام رہی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر اور پانی کی سہولیات کا انتظام بھی نہیں کیا گیا تھا۔ انتظار میں کھڑی خواتین تھک کر تپتی دھوپ میں زمین پر بیٹھ گئیں۔ خواتین بغیر ماسک پہنے اور احتیاطی تدابیر کو اپنائے ہجوم کی شکل میں موجود رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں