ملیر، سماجی تنظیم کے تحت راشن کی تقسیم

کراچی (پریس رلیز) ملیر اور اس کے اطراف میں “پیپلز ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن” نامی سماجی تنظیم کے زیرِ احتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کی آبادیوں گلشنِ حدید، شاہ لطیف ٹاؤن، گگھر، پپری، بن قاسم اور اس کے گردونواح میں مقیم مستحق افراد میں لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ آر او احسان علی کھوسو کا کہنا تھا کہ ایک قوم ہونے کی حیثیت سے ہمارا فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان افراد کا سہارہ بنیں جو لاک ڈاؤن کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر سے اس عمل کا آغاز کیا گیا ہے، کوشش ہوگی کہ دیگر علاقوں میں بھی مستحقین کا سہارہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں