ملیر، سماجی تنظیم کے تحت امدادی سامان تقسیم کیا گیا

ملیر (نامہ نگار، منظور سولنگی) کراچی کے دور دراز پسماندہ علاقوں موئیدان، کنڈ جھنگ اور حب ڈیم کے قریب بستیوں میں سماجی تنظیم کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں سلال بھوتانی فاوَنڈیشن کے کارکنان فیاض پالاری، عبدالوحید چھٹو، محمد علی چھٹو، حنیف بکک،منور چھٹو نے علاقہ معززین، بھوتانی خاندان، جام عبدالکریم جوکھیو، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی علی احمد جوکھیو اور دیگر کے تعاون سے ایک سو سے زائد گوٹواں کے مستحقین تک راشن پہنچایا گیا۔
سلال بھوتانی فاوَنڈیشن کے مطابق خان محمد خاصخیلی، ملا فیض محمد بکک، پیر بخش چھٹو اور 48 گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ کراچی شہر سے دور دراز ان گوٹھوں کو سندھ اور وفاقی حکومت نے نظر انداز کیا ہے۔ ایک سو گوٹھوں میں لاک ڈاؤن کے باعث عام مزدور طبقہ پریشان ہے۔ اس لیئے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت راشن جمع کیا۔ہم سرکاری اداروں کو اپیل کرتے ہیں کے پانی، صحت، گیس، بجلی اور جینے کی سہولت سے محروم لوگوں کی مدد کے لیئے آگے آئیں اور خاص طور پر احساس پروگرام کو ان لوگوں تک آسانی سے پہنچایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں