کراچی، فلاحی تنظیم کے زیرِ احتمام راشن تقسیم کیا گیا

کراچی (پریس رلیز) سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے مستحقین کی مدد کے لئے تمام تر شہروں میں فلاحی تنظیمیں پیش پیش ہیں۔ اسی طرح کراچی میں خادمینِ سندھ فاؤنڈیشن اور جے ڈی سی کے تحت مشترکہ طور پر ایک ہزار سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ فلاحی مہم کی رہنمائی خادمینِ سندھ فاؤنڈیشن کے ارشد عباسی اور جے ڈی سی کے ظفر عباس کر رہے تھے۔
خادمینِ سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ماروئڑا گوٹھ، عبداللہ شاہ غازی، ايوب گوٹھ، اللہ بخش ولیج، وزیر گوٹھ، نور خان گوٹھ، لاسی گوٹھ، صیفل گوٹھ اور خمیسو گوٹھ سمیت مضافات میں واقع آبادیوں کے ایک ہزار سے زائد مستحقین کو راشن دیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین خادمینِ سندھ فاؤنڈیشن ارشد عباسی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنی قوم کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث غریب افراد پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو دی گئی ہدایات پر عمل کرکے اس وبا سے بچاؤ کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں