شکارپور، شہریار مہر اپنے حلقے کے مستحقین کے پاس پہنچ گئے

شکارپور (پریس رلیز) رکن سندھ اسیمبلی و سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ شہریار مہر لاک ڈاؤن کے دوران اپنے حلقے میں ہونے والے بیروزگار لوگوں کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہریار مہر نے مہر ہاؤس پہنچتےہی اپنے حلقے میں موجود مستحقین کی فہرست طلب کرلی جس کا تفصیلی طور پر جائزہ لینے کے بعد وہ خود ان کی مدد کے لئے حلقے میں نکل گئے۔

رکن سندھ اسیمبلی نے لکھی غلام شاہ کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار افراد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کی جانب سے لکھی غلام شاہ میں ہر وارڈ کے لئے پچاس ہزار روپے مالی تعاون کے طور پر بھی اعلان کیا گیا۔ خیال رہے کہ لکھی غلام شاہ پانچ وارڈز پر مشتمل ہے۔ بعدازاں وزیرآباد شہر میں تین لاکھ روپے کا راشن مستحقین کے گھر پہنچایا گیا۔
شہریار مہر نے چک اور رستم شہر کا بھی دورہ کیا جہاں لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی امداد کا اعلا کیا اور اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو انہیں فراہم کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقے کی عوام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر آگاہی کی مہم کا بھی آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں