لاڑکانہ، مزدور اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) العباس چوک پر محنت کشوں اور پولیس اہلکاروں میں تصادم کے اطلاعات، ہاتھاپائی کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے روکنے پر مزدور اہلکاروں سے لڑ پڑے۔ اہلکاروں نے ڈنڈے مار کر ایک مزدور کا سر پھوڑ دیا جبکہ لڑائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ بعدازاں زخمی مزدور سمیت چار محنت کشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ دڑی پولیس نے گرفتار مزدوروں کو تھانے منتقل کردیا۔ آخری اطلاعات تک ميئر لاڑکانہ خير محمد شيخ نے تھانے پہنچ کر مزدوروں کو رہا کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں