کندھ کوٹ، پولیس نے گاؤں پر دھاوہ بول دیا، فائرنگ

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) پولیس گردی کے باعث خواتین پر تشدد اور فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں حامد ملک پر پولیس نے دھاوہ بول کر فائرنگ کر ڈالی۔ پولیس کی جانب سے دیہاتی عبداللہ ملک کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک دیہاتی زخمی ہواگیا۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد بھی کیا گیا۔ متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بااثر شوکت ملک کے کہنے پر ہمارے گھروں پر دھاوہ بول کر خواتین پر تششد کیا ہے۔ فائرنگ سے زخمی شخص اور عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں