ٹھٹھہ، ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایسٹر کے موقع پر راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔ مسیحی برادری کا اقدام پر خوشی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مزہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستحق مسیحی خواتین اور مردوں میں 100 راشن کے بیگز تقسیم کئےر گئے۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب مقامی کرسچئن کالونی کے چرچ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی ممتاز میمن اور اسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں راشن کی تقسیم کا کام مکمل کیا گیا۔ راشن وصول کرنے والوں نے یونائٹیڈ ٹی وی کو بتایا کہ اس خوشی کے موقع پر حکومت ِ سندھ نے اقلیتی برادری کو یاد رکھا جس پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں