جیکب آباد، تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت راشن کی تقسیم پر سیخ پا

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) پاکستان تحریکِ انصاف رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے مستحقین میں غیرمعیاری راشن تقسیم کیا ہے۔ امدادی راشن پیپلزپارٹی کے لوگوں کی بنائی گئی فہرست پر غریب عوام کے بجائے من پسند لوگوں کو دیا گیا ہے۔ مستحقین کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے ہاؤس میں تحریکِ انصاف رہنماؤں مولابخش سومرو،عبدالرزاق کھوسہ، طاہرخان کھوسہ اورشجاع پہنور کے پریس کانفرن کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں بھی غریب اور مستحق کو نظرانداز کرکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے من پسند لوگوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پیپلزپارٹی کے کونلرلز کو راشن دیا لیکن انہوں نے راشن غریبوں تک پہنچایا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیک ہونے والے راشن بیگز میں غیرمعیاری اور زائدالمعیاد اشیاء شامل کی گئیں ہیں۔ 1950روپے کے بجائے800روپے تک کی اشیاء کے راشن بیگ بنائے گئے ہیں۔ ایک بھی عام شہری کو راشن نہیں ملا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوک برداشت کررہے ہیں اور یہاں راشن کی تقسیم پر سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے امدادی راشن میں کی جانے والی بدعنوانی کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں