ملیر، سماجی تنظیم کے تحت راشن کی تقسیم، ڈاکٹر فاروق ستار کی شرکت

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی ) ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان اور الائیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے کھوکھراپار میں مستحقین میں راشن تقسیم کے پروگرام میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرہاشم سندھیان اور زین حیدر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تنظیم جس طرح انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے، اس کا اجر رب کریم ان کو ضرور عطا کرے گا۔ ڈاکٹرہاشم اور زین حیدر ہجوم نہیں لگارہے لیکن کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے گذارش کی کہ وہ کراچی کے ان نوجوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستار اور سندھ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے عدیل نے راشن پیکنگ میں بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں