جیکب آباد، راشن فراہمی میں سیاسی مداخلت کا انکشاف

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) شہریوں کی جانب سے من پسند لوگوں کو راشن ملنے کا الزام۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین راشن سے محروم ہیں، اب تک راشن نہیں ملا۔ تنگدستی سے دوچار ہیں۔ یونائیٹڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ غریب بے روزگار لوگوں تک راشن فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جسے راشن ملا ہے تو وہ بھی غیر معیاری ہے۔ امدادی راشن پیپلز پارٹی کے لوگوں کی بنائی گئی فہرست پر تقسیم کیا جارہا ہے۔مستحقین کو نظر انداز کرکے من پسند لوگوں کو راشن دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے پیپلز پارٹی کے کونلسرز کو راشن دیا ہے لیکن انہوں نے تقسیم ہی نہیں کیا۔ پیک ہونے والے راشن بیگز میں غیرمعیاری اور زائدالمیعاد اشیاء شامل کی گئی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 1950 روپے کے بیگ میں غیر معیاری اشیائے خوردنوش شامل کرکے 800 روپے کا راشن تیار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں