ملیر، مستحقین کی مدد میں نوجوان پیش پیش

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) ملیر کے مختلف علاقوں رزاق آباد، گلشن حدید، پپری و دیگر علاقوں کی جھونپڑیوں میں آباد غریب دیہاڑی دار مزدوروں کی راشن تقسیم میں مدد کیلئے سماجی کارکن بلاول لاکھو کی قیادت میں نوجوانوں نے قمر کس لی ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات اور اپنے دوستوں سے چندہ جمع کرکے راشن خریدا اور جھونپڑیوں میں جاکر مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ دوسری جانب پپری میں نوجوانوں مصور بھٹو، نظیرمیمن، احسان سولنگی اور عبداللہ ترک نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت 150 سے زائد گھروں کے دروازوں پر جاکر سبزی اور راشن غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو پہچا یا۔

علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ بلاول لاکھو سمیت نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی کا انتظار کیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اگر محلے میں نوجوان ضرور تمندوں کی سروے کرکے ان تک راشن، ادویات و دیگر ضروری اشیاء پہنچائیں تو موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور کوئی کام نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں