سکھر، گذشتہ روز کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی عورت جاں بحق

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) جناح چوک کی رہائشی کرونا میں مبتلا ستر سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کو گزشتہ روز کروونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گمس ہسپتال سے لائی جانے والی میت کی تدفین ایدھی سینٹر سکھر کے رضاکاران اور محکمہِ صحت کے 5 افراد پر مشتمل ٹیم نے تدفین کرلی۔ خیال رہے کہ یہ سکھر میں مقامی طور پر کرونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں