سندھ میں لاک ڈاؤن صوبائی حکومت کا احسن قدم تھا، اسلم ابڑو

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) رکن سندھ اسمبلی اورپالیمانی لیڈر محمداسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے پہلے کیس سامنے آنے پر لاک ڈاؤن صوبائی حکومت کا احسن اقدام تھا۔ وزیرِاعظم کی کوششوں سے مشکل وقت میں 50ہزار مستحقین کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ مزیدغریب خاندانوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ پریشان حال ہے۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد کچھ کاروبارکھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کا ہے۔ ہم نے مقامی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی خدمت کی ہے جبکہ راشن کی مد میں آنے والے کروڑوں روپے بندر بانٹ کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں