ملیر، مختلف علاقے کچرہ کنڈی بن گئے، انتظامیہ غائب

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) بن قاسم کے علاقے کی گنجان آبادی پپری میں ناقص صفائی کے انتظامات کے باعث ہر طرف گندگی کے ڈھیر اور گٹر کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث ڈی ون روٹ کامین روڈ، ریلوے کالونی، محمدی کالونی، ہیلتھ یونٹ، کمیونٹی سینٹر ، اسکول، نصیر آباد، شاہنواز گوٹھ، مرید گوٹھ، علی محمد جوکھیو گوٹھ، رفیق کالونی، قبرستان، خدا بخش گبول، نیو اللہ بخش گوٹھ و دیگر میں طعفن پھیل گیا ہے۔

علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں اور گلیوں میں گندگی اور گٹر کا پانی جمع ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشتعل ہیں۔ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالت میں ایک طرف کرونا وائرس کا خوف دوسری جانب لاک ڈاؤن اور تیسری جانب مچھروں کی بہتات نے زندگی عذاب کردی ہے۔ انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انتظامیہ حرکت میں آئے اور علاقے میں صفائی کا عمل شروع کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں