سکھر، انسدادِ کرونا وائرس کیمیائی اسپرے کا چھڑکاؤ

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) جناح کالونی کے علاقے کی رہائشی 70 سالہ ضعیف خاتون کے کرونا وائرس میں مبتلا اور جاں بحق ہونے کے بعد حکومتِ سندھ کی خصوصی ہدایت پر میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن سکھر کی خصوصی ٹیم نےفائر فائٹرز کے ہمراہ جناح چوک اور گردونواح کے علاقوں میں وائرس کے خاتمے کے لیے کیمیائی اسپرے کیا۔
اسپرے کے کام میں 10 سے زائد گاڑیوں سمیت امدادی کارکنوں اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے حصہ لیا۔ اس موقع پر میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے علاقے کا دورہ اور اسپرے مہم کی نگرانی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 70 سالہ ضعیف خاتون کے کرونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کے بعد مقامی سطح پر کرونا وائرس کا پھیلنا لمحہِ فکریہ ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومتِ سندھ اور میونسپل انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ کرونا وائرس کو مقامی سطح پر پھیلنے سے روکا جائے۔ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
میئر سکھر نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے جناح چوک کے گردونواح کو سیل کرکے ہر گلی، محلے، سڑکوں اور نالیوں پر وائرس سے بچاؤ اور خاتمے کے لیے کیمیائی اسپرے جاری ہے تاکہ جلد اس بیماری پر کنٹرول کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں