صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، عبداللہ مراد

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) چئیر مین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے صورتحال میں متواتر بہتر ی آرہی ہے۔ یہ سب کچھ اس لئے ممکن ہو اکہ حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ ہم اب غفلت برتیں بلکہ ہمیں اب پہلے سے بڑھ کر احتیاط کر نا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبا رک کی آمد قر یب ہے اس لئے تمام متعلقہ ادارے اپنا کام فعال انداز میں انجام دیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنا یا جا ئے۔ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مسلسل مانیٹر کیا جا ئے۔ اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب ومرمت کا کام ہنگا می بنیادوں پر کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں اہلیان سہو لت سے مستفید ہو ں۔ ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے ایم اینڈای کے انجینئر ز سے رمضان المبا رک کی تیا ریوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفسیر مسرور احمد میمن، ڈسٹر کٹ انجینئر فضل محمود گل، ایکس ای این وسیم آرائیں، وسیم صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں